مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں بہ نفس نفیس عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹی وی پروگرام اپرینٹائیس میں انٹرویو کے لیے آنے والی خاتون نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ہتک عزت کے مقدمے میں دوران سماعت بتایا 2007 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بیورلی ہلز کے ایک ہوٹل میں جنسی طور پر ہراساں کیا۔مین ہٹن سپریم کورٹ بینج کی جج جینفر نے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یکم جنوری 2019 کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضر اور 7 گھنٹے تک بیان قلم بند کرائیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں بہ نفس نفیس عدالت میں طلب کر لیا ہے۔
News ID 1881248
آپ کا تبصرہ